وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن وفد کی ملاقات، بچوں کے کینسر کے علاج میں تعاون پر اتفاق

11:08 AM, 20 Sep, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمن ادارے "ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر" کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران جرمن اداروں کی جانب سے علاج معالجے، طبی سہولیات اور تربیت میں معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ وفد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے حکومت پنجاب کی صحت کے شعبے میں کوششوں، بالخصوص کینسر کے مریض بچوں کے علاج کے لیے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے علاج کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے عملی لائحہ عمل بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مزیدخبریں