امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، تعلقات میں بہتری کے اشارے

12:21 PM, 20 Sep, 2025

واشنگٹن/بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطہ مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف عالمی و دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے اے پی ای سی (اے پیک) فورم کے موقع پر دونوں صدور کی ملاقات متوقع ہے، جبکہ آئندہ سال کے آغاز میں ان کا چین کا دورہ بھی طے پا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ بھی مناسب وقت پر امریکہ کا دورہ کریں گے۔

ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری پر بھی پیش رفت ہوئی ہے جس پر دونوں ممالک کے درمیان مزید بات چیت متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تجارت اور روس-یوکرین جنگ پر بھی دونوں صدور کے درمیان اہم گفتگو ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو جلد ختم کرنا ضروری ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اس ٹیلیفونک گفتگو کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کارپوریٹ فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور کمپنیاں مارکیٹ اصولوں کے مطابق کاروباری مذاکرات کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹک ٹاک کے معاملے پر چین کا موقف شفاف ہے اور امریکہ کو یکطرفہ ٹیرف سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تجارتی تعلقات عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس سے عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں