سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش مہنگی پڑے گی ۔۔۔ ایف بی آر نے  ڈیٹا جمع کر لیا

12:53 PM, 20 Sep, 2025

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد اب ایف بی آر کے ریڈار پر آ چکے ہیں۔ایف بی آر کی سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ طرز زندگی گزارنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔

ادارہ کہنا ہے کہ بڑے بنگلے، چمکدار گاڑیاں اور مہنگے زیورات دکھانے والوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

دولت کی نمائش کرنے والوں کو اپنے ذرائع آمدن ٹیکس ریٹرن میں واضح طور پر ظاہر کرنے ہوں گے، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں