افغانستان میں فتنہ الہندوستان کا خطرناک دہشتگرد ہلاک

02:37 PM, 20 Sep, 2025

راولپنڈی:بھارتی حمایت یافتہ شدت پسند تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار حالات میں ہلاک ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا بلکہ وہ فتنہ الہندوستان کی مجید بریگیڈ کا اہم ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر بھی تھا۔
وہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور اہم اداروں پر دہشتگرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان کی افغانستان میں ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین بدستور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں