وفاقی وزیر صحت نے بیٹی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی

03:35 PM, 20 Sep, 2025

کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں اپنی بیٹی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی، اور سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے ویکسینیشن آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا 191واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین دی جا رہی ہے، اور کئی اسلامی ممالک میں پہلے ہی اسے استعمال کیا جا چکا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اکلوتی بیٹی ہے، اور وہ ذاتی مثال قائم کر کے قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گمراہ کن افواہوں کی وجہ سے اگر کسی ایک بچی کی جان بھی چلی گئی تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔

وزیر صحت نے واضح کیا کہ پاکستان کا موجودہ نظام ہر مریض کا علاج نہیں کر سکتا، اس لیے بیماری سے بچاؤ ہی اصل حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سے مستقبل میں خواتین میں سروائیکل کینسر کے کیسز میں واضح کمی آئے گی۔

مزیدخبریں