بلائنڈ ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا

01:52 PM, 20 Sep, 2026

ڈھاکا : ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا مینز ٹی20 کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 17 نومبر کو مدِمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ ایونٹ کے تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

بلائنڈ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب 14 نومبر کو ہوگی، جس کے بعد 15 نومبر سے ٹی20 مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 19 نومبر کو شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل معین اقبال نے ایونٹ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے انعقاد سے بنگلا دیش میں بلائنڈ کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، جبکہ ایشیا کے نمایاں کھلاڑیوں کی شرکت سے مقامی سطح پر اس کھیل میں دلچسپی بھی بڑھے گی۔

مزیدخبریں