دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی آمد

02:57 PM, 20 Sep, 2026

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے جنم لیا ہے، جوڑے کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ اداکارہ نے نومولود کے ننھے قدموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش 19 ستمبر کو ہوئی۔

خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دیپیکا اور رنویر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی۔ جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش 8 ستمبر 2024 کو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں