انقرہ: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سعودی عرب کو دفاعی ضروریات پیش آسکتی ہیں۔
حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی ممکنہ دفاعی ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر خاص طور پر تکنیکی شعبوں میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں گھسیٹنا ناقابلِ قبول ہے۔ ان کے مطابق ریاض اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہتا، جبکہ ترکیہ نے لڑائی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے سامنے تجاویز بھی پیش کی ہیں۔