عوام کی آمدورفت میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، انتظامیہ متحرک ہے: عطا تارڑ

03:13 PM, 20 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی پرتشدد جتھے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ شہریوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ، وزارت داخلہ اور پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل نہیں آنے دیا جائے گا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کوئی سڑک بند نہ ہو اور شہریوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے حصول کے لیے موٹرسائیکل یا رکشے کا مالک ہونا ضروری نہیں۔

مزیدخبریں