ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
کیپشن: ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی آئیسولیشن میں چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ فیصل ایدھی ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے، ایدھی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

خیال رہے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کچھ روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 ہزار 216 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 192 ہوگئی۔ اب تک 2066 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔