بلاول بھٹو آج لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو آج لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے

لندن:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج  لندن میں اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان  مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات میں اختلافی معاملات پر بات چیت  ہو گی جبکہ بلاول بھٹو اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے دو روز قبل وفاقی وزراء کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے باوجود حلف نہیں اُٹھایا تھا۔تاہم  پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر (ن) لیگ کیساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے لندن دورے کے موقع پر واجد شمس الحسن اور ان کی اہلیہ زرینہ واجد کے انتقال پر ان کے بیٹے ذوالفقار شمس الحسن سے تعزیت  کاا ظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ  واجد شمس الحسن ان کی  والدہ کے دیرینہ ساتھی تھے، وہ  ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ۔  پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں