مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی تیاریاں

04:15 PM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: عمرے پر جانا ہے ، پاسپورٹ واپس کیا جائے ، مریم نواز کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 25اپریل کو سماعت کرے گا۔

نیو نیوز مریم نواز کی  پاسپورٹ واپسی  کی درخواست پر سماعت کی مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی اور مریم نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے اب مریم نواز ستائیس اپریل کو عمرہ پر جانا چاہتی ہیں۔

 بنچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ 

بعدازاں چیف جسٹس نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔ 25 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ 

مزیدخبریں