اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔ جسٹس منصور علی شاہ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے دوران بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔