لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کے سبب بننے والے عوامل کے خلاف حکومتی کارروائی مزید سخت ہو گئی ہے، اور اس سلسلے میں ڈرون سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کی قیادت میں "ہاک آئی پروجیکٹ" کے تحت پہلی ایریئل سرویلنس کمپنی قائم کی گئی ہے، جو فضائی آلودگی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔
ڈی جی ماحولیات نے مزید بتایا کہ پہلے آپریشن کے دوران جی آئی ایس سٹاف نے محمود بوٹی کے علاقے میں 3 غیر قانونی پائرولیسس پلانٹس کو چلتا پایا، اور اس کے بعد لاہور فیلڈ آفس سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سینکڑوں کاربن کی بوریوں کو بھی رپورٹ کیا گیا جو مختلف انڈسٹریز اور خالی پلاٹوں سے ملیں۔