ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، مداحوں کے لیے تصاویر اور پیغام شیئر کر دیا

03:36 PM, 21 Apr, 2025

لاہور: اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد شوہر عامر گیلانی کے ہمراہ نئی زندگی کے سفر پر گامزن ہو گئی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ ہر بار جب گھر بدلا تو ماں نے کہا "اللہ رہنا نصیب کرے" اور آج وہ دعا پوری طرح سمجھ میں آئی۔ ماورا نے لکھا کہ جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی، تاہم ان کے شوہر اور سسرالیوں نے اسے خوشگوار بنا دیا۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو نئے سفر پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ ان کی شیئر کردہ تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں