سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

03:38 PM, 21 Apr, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد  سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 69 ڈالرز مہنگا ہو کر 3 ہزار 395 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں