سینیٹ کی خالی نشست کے لیے چار امیدواروں کی نامزدگی، جانچ پڑتال جاری

04:48 PM, 21 Apr, 2025

اسلام آباد: سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا ہے، چار امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ہیں جن کی جانچ پڑتال آج مکمل کی جا رہی ہے۔ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی نے اپنے کاغذات جمع کروائے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس نشست پر انتخابی سرگرمیاں آئندہ دنوں میں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں