اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز کو رواں سال جون تک سولر انرجی پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریلوے کی بہتری کے لیے درج ذیل اہم اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
30 جون تک تمام اسٹیشنز کی سولر سسٹم پر منتقلی سے ریلوے کے بجلی کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔وفاقی وزیر نے فریٹ ٹرانسپورٹ (مال برداری) سے 30 جون تک 45 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے "سیف اینڈ اسمارٹ اسٹیشنز" اور جدید "کنٹرول آفسز" قائم کیے جائیں گے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کو مزید ڈیجیٹائز کرنے سے نہ صرف آپریشنل کارکردگی بڑھے گی بلکہ مسافروں کو بھی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اقدامات کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔
پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ: ملک بھر کے تمام اسٹیشنز جون تک سولر سسٹم پر منتقل ہوں گے
12:50 PM, 21 Apr, 2026