عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، خورشید شاہ

عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، خورشید شاہ

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نیب طلبی کے باوجود نواز شریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہو رہے اگر عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے اگر اس آرٹیکل کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی جب کہ نواز شریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جبکہ عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے۔ ڈان لیکس اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہاؤس سے باہر چودھری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہو گی جب کہ کل چودھری نثار آسٹریلین طوطے کی طرح اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں