کراچی میں زلزلے کے جھٹکے ، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

Earthquake, Karachi, panic, city, people, Richter scale

کراچی: شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر آگئے ۔

زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ۔