عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری ہوچکے: مراد سعید 

11:45 PM, 21 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی مراد سعید نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے احکامات پولیس کو مل چکے ہیں۔ 

مراد سعید نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے کہا کہ اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکھانے کا وقت آگیا ہے۔نکلو پاکستان کی خاطر!

مزیدخبریں