بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا بنچ تبدیل

10:25 AM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں تبدیلی کر دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ کی تشکیل میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا ہے۔ نیا تین رکنی بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت میں سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت ممکن نہ ہو سکی تھی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں