پنجاب سول سروس پنشن رولز میں اہم ترامیم: بیوہ کو تاحیات پنشن کی سہولت بحال

09:46 AM, 21 Aug, 2025

لاہور: پنجاب سول سروس پنشن رولز میں اہم ترامیم کر دی گئی ہیں جس کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن دی جائے گی۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، اگر سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادی ہوں تو پنشن بیواؤں میں مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، بیوہ کی دوسری شادی کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کی پنشن صرف 10 سال کے لیے محدود تھی، تاہم اب پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔

مزیدخبریں