24 اگست کی شام کو ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ، سپارکو

03:16 PM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد: سپارکو کے ترجمان نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔ ان کے مطابق نیا چاند 23 اگست 2025 کو صبح 11:06 بجے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پیدا ہوگا۔

24 اگست کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ اس دن چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، اور ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 45 منٹ کا وقفہ ہوگا۔

اگر چاند 24 اگست کی شام نظر آ گیا تو یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 کو ہوگا۔ اس کے مطابق 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو آئے گا۔ تاہم چاند کی حتمی رویت کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزیدخبریں