پاک چین دوستی خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

01:47 PM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد : پاکستان اور چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی نہ صرف باہمی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ اتفاق اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کے چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی پیک فیز ٹو، تجارتی و اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور، اور عوامی روابط جیسے اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین باہمی مفادات کے لیے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچے، جہاں اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزیدخبریں