لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جماعت نہم و دہم میں خراب نتائج دینے والے سکولوں اور اساتذہ کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ناقص کارکردگی والے سکولز اور اساتذہ کی فہرستیں فوری طور پر تیار کی جائیں۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو اساتذہ مسلسل خراب نتائج دے رہے ہیں، انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، جبکہ احتساب کا آغاز وہ خود اپنے ضلع اور تحصیل سے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو