بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے دیا:عطا تارڑ

10:14 AM, 21 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ رات طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کے مطابق ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا۔ طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران مکمل نگرانی کی گئی۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو آج صبح 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 

 

مزیدخبریں