بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

01:51 PM, 21 Aug, 2026

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد نئی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہیں اور فیصلے میں جیل رولز کو نظرانداز کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو مرکزی کیس میں فریق نہیں بنایا گیا، جبکہ 18 اگست کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں