عید میلاد النبی ﷺ پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

04:48 PM, 21 Aug, 2026

اسلام آباد: حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 26 اگست 2026 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست کو تمام سرکاری و نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، جبکہ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مزیدخبریں