لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

09:48 PM, 21 Aug, 2026

لیڈز: انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست دیتے ہوئے اننگز اور 103 رنز سے ہرا دیا۔ انگلش ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے 409 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

محمد رضوان 41 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ شان مسعود نے 29، عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14 رنز بنائے۔ امام الحق صفر، اذان اویس 9 اور سلمان علی آغا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم بڑا خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 29 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

مزیدخبریں