برلن کا اصل ملزم مفرور مگر یورپی میڈیا نے اپنا وطیرہ نہ چھوڑا

برلن کا اصل ملزم مفرور مگر یورپی میڈیا نے اپنا وطیرہ نہ چھوڑا

برلن کی فضا سوگوار، کرسمس مارکیٹ میں لوگوں کو کچل کر مارنے والا مفرور ہے جبکہ۔پولیس کاکہنا ہے کہ حملے کااصل مجرم اسلحہ سمیت فرارہے۔ شہر یوں کو مشتبہ نقل و حرکت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ،برلن میں جرمن پولیس اور اسپیشل فورسز یونٹ کو ہائی الرٹ کیا ہوا ہے۔
دوسری طرف نہ تحقیق نہ ثبوت مگر حملے کا الزام پاکستانی شخص پر لگادیانوید بی کو حملے کے بعد شبہ پر گرفتار کیا گیااور ساتھ ہی جرمن میڈیا نے کٹہرے میں کھڑا کردیا۔جرمن پولیس کہتی ہے کہ نو ید بی کا حملہ سے کوئی تعلق نہیں،پھرجرمن پولیس ہی کہتی ہے کہ یہ واضح نہیں کہ گرفتار شخص ٹرک ڈرائیور تھا یا نہیں۔
جرمن وزیر داخلہ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حملہ آور کو پاکستانی قرار دیا۔ فیڈرل پبلک پراسیکیوٹر نے تسلیم کیا کہ گرفتار شخص حملہ آور نہیں مگر ساتھ ہی کہ دیا کہ اِس بات کا یقین بھی نہیں۔