لاہور کی عدالت نے بھارتی شہری کو3ماہ قید کی سزا سنا دی

01:25 PM, 21 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور کی مقامی عدالت نے  بھارتی شہری کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں  رہنے الزام میں قید کی سزا سنا دی. جوڈیشل مجسٹریٹ اجمل خان نے بھارتی شہری ریحان الرحمان  کا جرم ثابت ہونے پر 3 ماہ اور 15 دنوں کی قید کی سزا سنادی.

پولیس نے بھارتی شہری  ریحان الرحمان کو ویزے کی مقرر معیاد  سے زیادہ عرصہ پاکستان میں  رہنے پر گرفتار کیا تھا  اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا.جوڈیشل مجسٹریٹ  نے پولیس کو حکم دیا بھارتی شہری کی 3 ماہ اور 15 دنوں کی سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کر دیا  جائے. 

مزیدخبریں