سیف علی خان اور کرینہ کپور کے نومولود بیٹے کے نام پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے نومولود بیٹے کے نام پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا

ممبئی : بالی ووڈ جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے نومولود بیٹے کے نام پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔  کرینہ کپور اور سیف کے گھر پیدا ہونے والے بچے کے نام نے بھارتیوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ، بالی ووڈ جوڑے نے نومولود کا نام تیمور علی خان رکھا ہے جس پر بہت سے شہریوں نے برملا اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ سیف علی خان نے اپنے بیٹے کا نام 14ویں صدی کے منگولین حملہ آور کے نام پرکیوں رکھا جس نے دہلی پر قبضہ کرنے کیلئے ہزاروں افراد کو قتل اور زخمی کیا اور ایشیا سمیت فارس کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کیا ؟ 

بالی ووڈ جوڑے کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ تیمور کا نام ترک زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب بہادر شہنشاہ یا لوہے کی طرح مضبوط شخص کے تاہم نام کے اس تنازع کے دوران جموں و کشمیر کے سابق وزیر علیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بچے کے نام کا انتخاب کرنا والدین کا حق ہے تو دیگر افراد کی رائے کو کیوں ترجیخ دی جائے ؟انکا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش پر کرینہ کپور اور سیف علی خان کو مبارکباپیش کرتا ہوں اور بچے کی دراز عمری کیلئے دعا گو ہوں ۔ ”میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تیمور علی خان کو خوش و خرم اور صحت مند زندگی عطا کرے “

مصنف کے بارے میں