روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف

روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف سہی لیکن روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسمِ سرما کی مجموعی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مصروف ہے لیکن روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔