میرے اور شہباز شریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف

میرے اور شہباز شریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف

لاہور: لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے اور شہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہمارا آپس میں پیار کا رشتہ ہے اور شہباز شریف نے میری رائے سے کبھی اختلاف بھی نہیں کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے شہباز شریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں کیوں کہ انہیں انتظامی امور کا وسیع تجریہ ہے۔

نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ ایک دو لوگ آپ کے نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو نہیں صرف ایک ہی ہیں لیکن وہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں