متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور میں اے کیو خان ہسپتال تعمیر کریگا

متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور میں اے کیو خان ہسپتال تعمیر کریگا

لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور میں اے کیو خان ہسپتال تعمیر کرے گا ۔ بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھرپور تعاون کریں گے۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہورمیں چیئرمین متروکہ واقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سے ملاقات کی،جس میں راوی روڈ پر ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے منسوب ہسپتال کی تعمیر کیلیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔


معاہدے کے مطابق متروکہ املاک بورڈ اے کیو خان اسپتال اپنی اراضی پر تعمیر کرے گا۔بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات قابل تعریف ہیں، وہ اسپتال کی تعمیر کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔