اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے والی دوسری بہادر فلسطینی لڑکی بھی گرفتار

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے والی دوسری بہادر فلسطینی لڑکی بھی گرفتار

رام اللہ: اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی لڑکی کو قابض فوجی کو تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شمال میں واقع گاؤں نبی الصالح کے مکینوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اکیس سالہ نوری نجی تمیمی کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔اس کی کزن سترہ سالہ عہد کو منگل کے روز ان کی والدہ کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوجیوں کے خلاف احتجاج کے دوران میں ایک ویڈیو منظرعام پر عام آئی تھی۔یہ موبائل فون سے بنائی گئی تھی اور اس میں دو فلسطینی لڑکیوں کو دو اسرائیلی فوجیوں کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ انھیں واپس جانے کا کہہ رہی ہیں اور اس دوران میں وہ ان کی کسی بات پر مشتعل ہو  کر انھیں تھپڑ رسید کردیتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں