بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
کیپشن: تفریح اگر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے تو اس کی اجازت آئین کے خلاف ہے، درخواست گزار۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے اعلان کے خلاف دائر صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا اس لیے پابندی لگائی گئی ہے ۔ تفریح اگر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے تو اس کی اجازت آئین کے خلاف ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے پنجاب حکومت کے اعلان پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا جب کہ پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کئی سال سے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا اور فروری میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔