مولانا کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا ،وزیراعظم

06:45 PM, 21 Dec, 2020

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے نیب کے قانون میں ترامیم کی شکل میں این آر ا و مانگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کی قومی احتساب بیورو یعنی نیب کے قانون میں مجوزرہ ترامیم عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی ۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، اپوزیشن نے 34 نکات لکھ کر ہم سے این آر او مانگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے پارٹی

رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ 

وزیراعظم کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششیں کرتے رہے  ان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں ۔ 



مزیدخبریں