پنجاب میں شدید دھند: مختلف موٹرویز بند، لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

11:52 AM, 21 Dec, 2025

لاہور : صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی آ گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے سمندری تک، اور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے دوران محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں، اس دوران سفر کرنا زیادہ محفوظ ہوگا۔ اس کے علاوہ، قومی شاہراہ پر بھی سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں شدید دھند کی موجودگی ہے، جہاں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک کم ہو چکی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند کا اثر پڑا ہے، جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہو چکا ہے۔ لاہور سے بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، سعودی عرب اور ابو ظہبی جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے، اور لاہور سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں 7 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں