استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے اور پاک ترک دوستی تا قیامت تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بحری پلیٹ فارمز کی خدمت میں شمولیت سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ آج ہم کامیاب آزمائشوں کے بعد PNS خیبر کو پاکستان کے حوالے کر رہے ہیں۔ ترکی نے پاکستان کی بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار ملگیم جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا تھا، اور اس سلسلے میں پہلا جہاز، PNS بابر، 24 مئی 2024 کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ تیسرا جہاز، PNS بدر، جون 2026 کے اختتام تک اور چوتھا جہاز، PNS طارق، 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جہاز پاکستان کی بحریہ کی طاقت کو مزید تقویت دیں گے۔
اردوان نے مزید کہا کہ پاک ترک دوستی ہمیشہ ترقی کرے گی اور مزید مضبوط ہوگی، اور یہ دوستی دونوں ممالک کے درمیان مستقل طور پر قائم رہے گی۔