بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

11:24 AM, 21 Dec, 2025

کوئٹہ : خضدار اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ خوش قسمتی سے، زلزلے کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور کسی بھی علاقے سے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں