میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر پائلٹ کا تنخواہ نہ ملنے پر طیارہ اڑانے سے انکار، خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا

05:22 PM, 21 Dec, 2025

میکسیکو سٹی :میکسیکو سٹی کے ایئرپورٹ پر ایک پائلٹ نے تنخواہ نہ ملنے پر مسافر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا اور مسافر طیارے میں موجود تھے۔ پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ جہاز تب تک نہیں اڑے گا جب تک انہیں ان کی تنخواہ نہیں ملتی۔ پائلٹ نے مزید کہا کہ وہ پانچ ماہ سے اپنی تنخواہ اور سفری الاؤنس کا انتظار کر رہا ہے اور اس کے تین بچے ہیں، لیکن اب اس کا صبر جواب دے چکا ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے بعد میں پائلٹ کو گرفتار کر لیا، اور مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔

مزیدخبریں