دبئی، 21 دسمبر 2025: پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور دو نئے ریکارڈ قائم کیے۔9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے فائنل میں 122 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
اس سے قبل 2023 میں شامل حسین نے سری لنکا کے خلاف 7 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے تھے۔172 رنز کی اننگز کے ساتھ سمیر منہاس پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔