آن لائن ورزش گھٹنوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید

05:54 PM, 21 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھٹنوں کے درد میں مبتلا مریض گھر بیٹھے آن لائن ورزش کے ذریعے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ تحقیق انالس آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے ۔

محقیقن نے انٹرنیٹ پر گھٹنوں کے علاج کے لئے ایک پروگرام متعارف کروایا ہے جس سے مریضوں کو اس بیماری سے نجات مل سکے گی۔ انہوں نے ایک گروپ بنایا ہے جس میں تین ماہ کے دوران سکائپ پر 7 فزئیوتھراپسٹ سیشن میں لوگوں کو گھر بیٹھے ورزش سکھائیں گے۔

ایک ادارتی مصنف کے مطابق اس علاج سے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔یہ علاج سستا اور آسان ہے۔

مزیدخبریں