سعودی ولی عہد کا دورہ چین ، کوئی وزیر استقبال کو نہ آیا

سعودی ولی عہد کا دورہ چین ، کوئی وزیر استقبال کو نہ آیا
کیپشن: فوٹو بشکرییہ چینی میڈیا ۔۔

بیجنگ: سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان جنوبی ایشیا کے دورے میں اگلے پڑاؤ کے دوران چین پہنچ گئے ہیں ۔ یہاں بھی ان کا دورہ دو دن پر محیط ہوگا۔

تاہم اس دورے کی انتہائی اہم بات یہ ہے کہ چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے ائرپورٹ پر چینی حکام کی بڑی تعداد تو موجود تھی مگر ان میں کوئی بھی نمایاں شخصیت یا کوئی وزیرشامل نہیں تھا۔

سعودی ولی عہد کی آمد پر بیجنگ ائیر پورٹ پر چین کی سیاسی کونسل کے ڈپٹی چئیر مین خی ل فنگ اور سعودی عرب میں چین کےسفیر لی ہوا ثن شامل تھے ۔ 

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔جبکہ نئی دہلی دورے کے دوران  مودی خود چل کر ان کا استقبال کرنے گئے تھے ۔