وزیراعظم شہباز شریف امریکہ کا کامیاب دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، پیر کو وطن واپسی

09:08 AM, 21 Feb, 2026

لندن : وزیراعظم شہباز شریف 'بورڈ آف پیس' کے اہم اجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔
 وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کریں گے اور پیر کے روز پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان کی عالمی تنہائی ختم ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کو بڑی پذیرائی ملی ہے۔

مزیدخبریں