کولمبو : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش جاری رہی، جس کی وجہ سے امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ میچ کے لیے آخری کٹ آف وقت صبح 9:46 تھا، اور 5 اوورز کا میچ شروع ہونے کے لیے میچ اسی وقت تک شروع ہونا ضروری تھا، لیکن بارش کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔
میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بارش کے باعث کھیل شروع نہ ہو سکا۔
پاکستان کی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان شامل ہیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہینری، اش سودھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔