معروف شاعر سید سلمان گیلانی وفات پا گئے

11:29 PM, 21 Feb, 2026

لاہور: ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا وفات ہوئی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ سید سلمان گیلانی 74 سال کے تھے اور دل و جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعر کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثر نگار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے اور وہ ہمارے خاندان کے ایک فرد کی حیثیت رکھتے تھے۔
 
 
 

مزیدخبریں