انوشکا شرما سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ بن گئی

ممبئی: انوشکا شرما کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارتی فلم نگری میں انتہائی تیزی سے کامیابی کے زینے چڑھ رہی ہیں، جس کا اندازہ اس سے لگایا جارہا ہے کہ اب وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہدایتکارراج کمارہیرانی کے ساتھ فلم “پی کے” میں توخود کو بہترین اداکارہ ثابت کرچکی ہیں اوراب وہ ایک بارپھرہدایتکارکے ساتھ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کو ہدایتکارنے فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کی آفر کی جوانہوں نے فوری طور پرقبول کرلی۔

 اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اوراس میں اپنا کردارمختصر ہونے کے باوجود بہت پسند آیا ہے، فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔ فلم میں سنجو بابا کا کردار رنبیرکپورادا کرتے نظرآئیں گےاور ان کے مدمقابل سونم کپور مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔